جناب ہارون رشید
چیئرمین / ڈائریکٹر
چیئرمین / ڈائریکٹر
چیئرمین/ ڈائریکٹر
جناب ہارون رشید برطانیہ اور ویلز، لندن میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے فیلو ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ جناب ہارون رشید نے متعدد باوقار اِداروں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کیا ہے۔ وہ بینکاری، سرمایہ کاری اور صنعتی منصوبوں میں وسیع مقامی اور بین الاقوامی تجربے کے حامل ہیں اور اُن کو باقاعدگی سے دُنیا بھر میں کانفرنسوں میں مقرر کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔ ان کے وسیع دائرۂ کار میں اے این زیڈ سیکیورٹیز ایشیا لمیٹڈ (ہانگ کانگ) اور کشمیر ایڈیبل آئلز لمیٹڈ (پاکستان) کے منیجنگ ڈائریکٹر، اور فائنانشل ایگزیکٹوز انسٹیٹیوٹ (ہانگ کانگ) اور یونین بینک لمیٹڈ (پاکستان) کے ڈائریکٹر کے عہدے بھی شامل ہیں۔ موصوف تقریبًا تین دہائیوں تک پاکستان کیبلز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں، اور اس کے علاوہ آل پاکستان سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین، لاہور جنرل ہسپتال کے گورنر، اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) کے بورڈ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
بحیثیت ڈائریکٹر
انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ
ڈائریکٹر
ڈائریکٹر- ایم سی بی انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ
جناب فہد کمال چنائے INSEAD (فرانس) سے MBA ہیں اور انہوں نے پنسلوانیا یونیورسٹی، USA سے معاشیات اور سیاسیات میں بیچلر آف آرٹس کیا ہے۔ پاکستان کیبلز لمیٹڈ کے سی ای او بننے سے پہلے، انہوں نے پاکستان کیبلز لمیٹڈ میں سیلز، مارکیٹنگ، سپلائی چین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں کی سربراہی کی۔
جناب فہد کمال چنائے اس سے قبل بینکنگ انڈسٹری میں خدمات انجام دے چکے ہیں، انہوں نے نیویارک اور ٹورنٹو میں ٹی ڈی سیکیورٹیز کے ساتھ مختلف محکموں بشمول لون سنڈیکیشنز اور کارپوریٹ بینکنگ میں بطور ایسوسی ایٹ کام کیا ہے۔ وہ اس وقت اٹلس بیٹری لمیٹڈ، فوکس ہیومینٹیرین اسسٹنس پاکستان اور عامرسلطان چنائے فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ NOWPDP کے بورڈ آف ایڈوائزرز میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں۔
بطور ڈائریکٹر
پاکستان کیبلز لمیٹڈ
اٹلس بیٹری لمیٹڈ
عامرسلطان چنائے فاؤنڈیشن
پاکستان سوسائٹی آف ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ
چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر
چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر
مسٹر خلیل اپنے ساتھ بینکنگ کا 30 سال سے زیادہ کا تجربہ لے کر آئے ہیں، جو کارپوریٹ بزنس کی درخواست اور رسک مینجمنٹ کے درمیان یکساں طور پر تقسیم ہے۔
MCB انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر شامل ہونے سے پہلے، انہوں نے MCB اسلامک بینک لمیٹڈ میں چیف رسک آفیسر اور MCB بینک لمیٹڈ میں ہول سیل بینکنگ گروپ میں بزنس ہیڈ پورٹ فولیو مینجمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
جناب خلیل نے الفیصل انویسٹمنٹ بینک اور فیصل بینک لمیٹڈ میں بھی کافی وقت گزارا ہے۔ جناب خواجہ خلیل شاہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔
دفتر کا پتہ: دوسری منزل ، آدم جی ہاؤس ، آئی آئی چندریگر روڈ ، کراچی ، پاکستان
بطور ڈائریکٹر:
ڈائریکٹر
ڈائریکٹر- ایم سی بی انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ
جناب احمد جہانگیر نے LUMS سے ایم بی اے مکمل کیا ہے اور اس سے پہلے امریکی ریاست میساچوسیٹس کی بوسٹن یونیورسٹی سے بی بی اے فائنانس کی ڈگری حاصل کی۔
جناب احمد جہانگیر ٹیکسٹائل سے لے کر فائنانس تک وسیع تجربے کے حامل ہیں اور موجودہ طور پر نشاط مِلز لمیٹڈ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہیڈ آف ہوم ٹیکسٹائل بزنس یونٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
اس عہدے پر وہ ۸۰۰۲ء سے فائز ہیں۔
اس سے پہلے وہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ہیڈ آف انٹرنیشنل مارکیٹنگ آف یارن، فیبرک اینڈ ہوم ٹیکسٹائل میڈ اپس کے طور پر کام کررہے تھے۔
جناب احمد جہانگیر نے مختصر عرصہ سرمایہ کارانہ بینکاری کے شعبے میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے ۱۰۰۲ ء میں فیڈیلٹی انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رُکن کے طور پر کام کیا۔
بحیثیت ڈائریکٹر
ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ
ڈائریکٹر
ڈائریکٹر- ایم سی بی انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ
ماورا ایک مارکیٹر ہے جس کا تجربہ اور ڈیجیٹل تبدیلی، برانڈ حکمت عملی اور اختراعات میں گہری دلچسپی ہے۔ اس نے Amazon UK اور Uber میں کاروبار اور مارکیٹنگ کی تبدیلی کی قیادت کی ہے۔ فی الحال وہ کوکا کولا کمپنی میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہیں۔
ماورا نے 2010 میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) سے گریجویشن کیا اور 2016 میں INSEAD سے MBA مکمل کیا۔
HR میں اس کا سابقہ تجربہ اسے بورڈ میں ایک کثیر جہتی نقطہ نظر لانے پر مجبور کرتا ہے۔ اس نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے ساتھ کام کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ مہتواکانکشی اہداف کی فراہمی جاری رکھنے کے قابل ہیں۔
ڈائریکٹر
ڈائریکٹر
مسٹر مشتاق نے اپنے کیریئر کے 19 سال کے عرصے میں بہت سے قائدانہ کردار ادا کیے ہیں اور فی الحال آدم جی لائف ایشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 2011 سے 2013 تک، انہوں نے آدم جی انشورنس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد وہ 2013 میں حبیب میٹروپولیٹن فنانشل سروسز لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے اور اسی کمپنی میں 8 سال خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ سیکیورٹی جنرل انشورنس کمپنی سے بھی وابستہ تھے۔
بطور ڈائریکٹر/ CEO:
ڈائریکٹر
ڈائریکٹر
ساویل حُسین نے ۳۰۰۲ ء میں یونیورسٹی کالج، لندن سے گریجویشن (بی ایس سی- معاشیات)، ۶۰۰۲ء میں یونیورسٹی آف سسیکس سے پوسٹ گریجویشن (ایم اے- عالمی سیاسی معیشت)مکمل کیا، اور ۹۱۰۲ء میں ہارورڈ یونیورسٹی سے اونر/پریزیڈنٹ مینجمنٹ پروگرام (HBS OPM53) مکمل کیا۔
ساویل ایم حُسین موجودہ طور پر سیّد انجنیئرز لمیٹڈ (پیانو اور ٹیمپو اسٹیشنری برانڈز بنانے والے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت میں کام کررہے ہیں۔ وہ مندرجہ ذیل عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں:
٭ کنوینر، ورکنگ گروپ، نیشنل میوزیئم آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (این ایم ایس ٹی) اور نیشنل ایجوکیشنل ایکوپمنٹ
سینٹر(NEEC) ، لاہور ( ۹۱۰۲ء)؛
٭ رُکن، بورڈ آف ڈائریکٹرز، پاکستان ٹیلیوژن کارپوریشن ( ۸۱۰۲ء تا ۹۱۰۲ء)؛
٭ ڈائریکٹر/ رُکن، سرمایہ کاری بورڈ، حکومتِ پاکستان ( ۴۱۰۲ء تا ۷۱۰۲ء)؛
٭ رُکن، وزیر اعظم کا ماہرِ معاشیات پینل؛
٭ چیئرمین، رائٹنگ انسٹرومنٹس مینوفیکچچرز گروپ آف پاکستان (WIMGP) ۹۰۰۲ء
؛
٭ مُشیر، اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام؛
٭ سابقہ رُکن، ایڈجنکٹ فیکلٹی، شعبہء معاشیات، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز؛ اور
٭ ۷۰۰۲ء میں سوِل سروسز اکیڈمی لاہور میں لیکچرز دئیے
ساویل ایم حُسین نے متعددمطبوعات میں تحریر کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔ وہ اندرون اور بیرونِ مُلک متعدد تعلیمی اور پیشہ ورانہ مطبوعات اور اداروں میں باقاعدگی سے تحریر اور تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔
بحیثیت منیجنگ ڈائریکٹر
(چیف ایگزیکٹو آفیسر) سیّد انجنیئرز لمیٹڈ
فاسٹ لائن (پرائیویٹ) لمیٹڈ (چیف ایگزیکٹو آفیسر)
سید ہیلتھ کیئر لمیٹڈ (چیف ایگزیکٹو آفیسر)
پیانو ایکسپورٹ FZCO ، دبئی متحدہ عرب امارات